پی ٹی آئی نے ریلی کی اجازت کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کونیا خط لکھ دیا

 
0
139

پاکستان تحریک انصاف نے ریلی کی اجازت کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا تھا کہ جلسے اور دھرنے کی اجازت کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کو نیا خط لکھ دیں۔

اب پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ کو ریلی کی اجازت کے لیے خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی آج کورال چوک اسلام آباد سے ریلی نکالنا چاہتی ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ریلی کورال چوک سے چک بیلی موڑ روات تک نکالی جائے گی، ریلی نکالنے کے لیے این او سی جاری کیا جائے۔