الطاف حسین کو شناختی کارڈ جاری کرنے کی درخواست، عدالت سے اہم خبر

 
0
121

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو شناختی کارڈ جاری کرنے سے متعلق دائر درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی ۔
درخواستگزار کی جانب سے انس مشہود ایڈووکیٹ کی جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے نمائندگی کی ۔درخواست گزار کے معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواستگزار کے وکیل لاہور میں کیس میں مصروف ہیں اس لیے کیس ملتوی کرنے کی استدعا ہے۔ جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ آپ نے اگلی تاریخ پر درخواستگزار کا پارٹی سے تعلق ثابت کرنا ہے،اس وقت پارٹی کے عہدیدار کون ہیں اور درخواستگزار کا پارٹی میں کیا عہدہ ہے یہ بھی عدالت کو بتانا ہے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 12 جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی۔