بلاول بھٹو نے جمہوریت کے پیغام کے ساتھ کون سی قرآنی آیت شیئر کی؟

 
0
115

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم مانتے ہیں کہ جب مشکلات کا سامنا ہو تو اللّٰہ پر ایمان رکھنا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو نے لکھا کہ امید ہے پاکستان میں متنازع سے آئینی جمہوریت کی طرف منتقلی جاری رہے گی۔

بلاول بھٹو نے لکھا کہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں اور مل کر قوم اور لوگوں کی خدمت کریں۔

وزیر خارجہ نے اپنے پیغام کے ساتھ قرآن کی آیت بھی شیئر کی ہے۔