اسلام آباد انتظامیہ جان بوجھ کر عمران خان کی زندگی کیلئے خطرہ بڑھانے کی کوشش کررہی ہے؛اسد عمر

 
0
244

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ جان بوجھ کر اسلام آباد انتظامیہ عمران خان کی زندگی کے لیے خطرہ بڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔

ٹوئٹر پرجاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ پر اترنے کی اجازت مستردکردی، اجازت مسترد کرنے کی کوئی وجہ نہیں دی کیونکہ کوئی ہو ہی نہیں سکتی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کراسلام آباد انتظامیہ عمران خان کی زندگی کے لیے خطرہ بڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔