الیکشن کمیشن نے 26 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی منظوری دیدی

 
0
307

اسلام آباد ، جولائی30(ٹی این ایس):الیکشن کمیشن نے 26 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی منظوری دے دی ہے۔

امیدواروں کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستوں کے بعد الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 10 اور صوبائی اسمبلیوں کے 16 حلقوں پر دوبارہ گنتی کی منظوری دے دی .

قومی اسمبلی کے اسیے حلقے جہاں دوبار گنتی ہوئی ہے ان میں این اے 57 راولپنڈی , این اے 158 ملتان , این اے 110  فصیل آباد  , این اے 129 لاہور , این اے 15 ایبٹ آباد , این اے 10 شانگلہ , این اے 159 ملتان , این اے 170 بہاولپور , این اے 118 ننکانہ صاحب  اور این اے 140 قصور شامل ہیں .

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 290 , 291 اور 292 ڈی جی خان میں بهی دوبارہ گنتی ہو گی

جب کہ پی پی 220 ملتان اور پی پی 228 میں بهی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل ہو گا .