عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو فیض آباد لینڈنگ کی اجازت دی جائے،پی ٹی آئی نے اسلام آبادنتظامیہ کو ایک اور خط لکھ دیا

 
0
156

پی ٹی آئی کے فیض آباد جلسے کا معاملہ ،تحریک انصاف کے ریجنل صدر علی نواز اعوان نے ڈپٹی کمشنر کو ایک اور خط لکھ دیا ۔
مراسلہ میں کہا گیا کہ عمران خان کی سیکورٹی کے پیش نظر ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت دی جائے ،

عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو فیض آباد اسٹیج کے قریب لینڈنگ کی اجازت دی جائے ،عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ پریڈ گراونڈ کے قریب گن کلب میں بھی کی جاسکتی ہے ،عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ 11 بجے سے پانچ بجے تک اجازت دی جائے ۔
مراسلہ میں کہا گیا کہ عمران خان کی سیکورٹی کے پیش نظر اسٹیج کے قریب ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ ہی کروائی جا سکتی ہے ۔