چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کیلئے الواداعی تقریب کا انعقاد

 
0
157

سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو 41 سال کی شاندار فوجی خدمات کے بعد 26 نومبر 2022 کو ریٹائر ہونے کے لیے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں جے سی ایس سی کے سابق چیئرمین اور سینئر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کے مطابق اپنے فرائض ایمانداری، انصاف اور وقار کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق دی۔ انہوں نے مادر وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور بہادر سپاہی اسے مزید مضبوط بنانے میں دریغ نہیں کریں گے۔

تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے پنڈال پہنچنے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جنرل ندیم رضا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا جائزہ لیا۔