یوٹرن لو اور واپس پارلیمنٹ آجاؤ، احسن اقبال کا عمران خان کو مشورہ

 
0
120

فاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ ایک اور یوٹرن لو اور واپس پارلیمنٹ آجاؤ۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان امریکا اور فوج کے معاملے پر پہلے ہی یوٹرن لے چکے ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مِس فائر کر جائے گا۔ ملک میں عام انتخابات اکتوبر 2023ء میں ہوں گے۔ پرانی مردم شماری پر انتخابات متنازع ہوجائیں گے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کے تقرر کے بعد ملک میں استحکام آرہا ہے۔ پاکستان نہیں،عمران خان کی سیاست ڈیفالٹ کرے گی کہا ملکی معیشت بحران کا شکار ہے لیکن مہنگائی عالمی مسئلہ ہے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے پاکستان کو 16 ارب ڈالر درکار ہیں۔ سیلاب متاثرین کیلئےڈونرز کانفرنس جنوری میں ہوگی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ملکی برآمدات 32 ارب سے بڑھا کر 100 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔