چینی وزیر اعظم کی جانب سے ملائیشیا کے نو منتخب وزیر اعظم کو مبارکباد کا پیغام

 
0
100

چینی وزیر اعظم لی کھہ چھانگ نے انور ابراہیم کو ملائیشیا کے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھانے پر مبارکباد دینے کے لیے ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے نطا بق
لی کھہ چھانگ نے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ چین اور ملائیشیا روایتی دوست ہمسایہ ممالک ہیں اور دو طرفہ تعلقات میں ترقی کی رفتار ہمیشہ اچھی رہی ہے ۔ دونوں فریقوں کے درمیان سیاسی اعتماد مستحکم اور باہمی فائدہ مند تعاون مزید بہتر ہوا ہے، جس سے دونوں ممالک اور خطے کے امن اور خوشحالی میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ لی کھ چھانگ نے کہا کہ وہ وزیر اعظم انور ابراہیم کے ساتھ مل کر دونوں ملکوں کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے اور چین-ملائیشیا ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کی سمت میں آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں تاکہ دو نوں ممالک اور ان کے عوام کو اس سے مزید فائدہ فراہم کیا جا سکے۔