نئے آرمی چیف کیلئے کمان کی تبدیلی کی تقریب کل ہوگی

 
0
126

نئے آرمی چیف کیلئے کمان کی تبدیلی کی تقریب کل ہوگی،جنرل قمر جاوید باجوہ کمانڈ کی چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے۔

اطلاعات کے مطابق نئے آرمی چیف کیلئے کمان کی تبدیلی کی تقریب کل صبح 9 بجے ہوگی،تقریب میں نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کمان سنبھالیں گے،ریٹائرڈ ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کمان نئے چیف کے حوالے کریں گے ۔

تقریب میں تمام مسلح افواج کے سربراہان ،اعلیٰ سول، فوجی افسران شریک ہونگے،پروقار تقریب میں وفاقی وزراء، سفارتکار اور صحافی شرکت کریں گے ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے 16 ویں آرمی چیف ہیں، جنرل عاصم منیر کمانڈ سنبھالنے والے 17 ویں آرمی چیف ہونگے۔