وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ملاقات

 
0
149

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ،وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ آپ کے آرمی چیف بننے پر قوم خوش ہے، عوام اور فوج کے درمیان اعتماد اور محبت کے رشتے مزید مظبوط ہوں گے،آپ جیسے قابل افسر کی قیادت ادارے کی پیشہ وارانہ ترقی کو مزید بہتر بنانے میں اہم ثابت ہوگی:
ملاقات میں آرمی کے پیشہ وارانہ اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا آرمی چیف کا منصب سنبھالنے کے بعد جنرل سید عاصم منیر کی وزیراعظم سے یہ پہلی ملاقات تھی