شوگر ملز مالکان اور حکومت کے درمیان کرشنگ پر ڈیڈ لاک ختم ، معاملات طے

 
0
106

حکومت اور شوگرایسوسی ایشن کے درمیان چینی ایکسپورٹ سے متعلق معاملات طے ہوگئے، وزارت خزانہ پیداوار اور فوڈ سیکیورٹی نے ایکسپورٹ کی کلیئرنس دے دی۔تفصیلات کے مطابق شوگر ملز مالکان اور حکومت کے درمیان کرشنگ پر ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے۔ذرائع وزارت پیدوار نے بتایا ہے کہ حکومت اور شوگرایسوسی ایشن کے درمیان چینی ایکسپورٹ کے معاملات طے ہوگئے ، وزارت خزانہ پیداوار اور فوڈ سیکیورٹی نے ایکسپورٹ کی کلیئرنس دیدی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ 11لاکھ ٹن چینی سرپلس اعدادوشمار پر اتفاق ہو گیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے چینی ایکسپورٹ پرسمری منگوا لی ہے ، سمری ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ذرائع شوگرملزایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت کا احسن فیصلہ ہے ،کسانوں کو ادائیگی ممکن ہو سکے گی ، 10لاکھ ٹن چینی برآمد سے ڈالر ملک میں آئیں گے۔ شوگرملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ تنازع اگلے ہفتے مکمل ختم ہو جائے گا، حکومت کی یقین دہانی پر ہم نے کرشنگ شروع کردی۔