اسلام آباد میں نابالغ بچوں خلاف عمومی نوعیت کے کیسز نمٹانے میں تیزی

 
0
139

اسلام آباد میں نابالغ بچوں کے خلاف عمومی نوعیت کے کیسز نمٹانے میں تیزی،نابالغ ملزمان کے کیسز جلد نمٹانے سے متعلق قائم کمیٹی نے پہلا فیصلہ جاری کردیا ۔
مدعی مقدمہ سے تحریری معافی مانگنے پر نابالغ بچے کے خلاف کیس ختم کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

نابالغ بچوں کے کیسز سے متعلق جوڈیشل مجسٹریٹ کی سربراہی میں کمیٹی نے فیصلہ کیا
سابق چیف جسٹس و دیگر ججز کے اڈیالہ جیل دورے کے بعد کمیٹی سے متعلق احکامات جاری ہوئے فریقین کے درمیان راضی نامہ پر ملزم محمد شہباز کے خلاف کیس کا فیصلہ کیا گیا ۔
جوڈیشنل مجسٹریٹ عمر شبیر کی سربراہی میں کمیٹی نے فیصلہ جاری کیا ۔

کمیٹی میں عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ ، ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نسیم ضیا ، ڈاکٹر ثانیہ حمید رانا شامل تھے ۔
دوران سماعت مدعی مقدمہ سید تنظیم شاہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ۔
مدعی مقدمہ نے موقف اپنایا کہ اگر ملزم تحریری معاف مانگ لے تو کیس ختم کرنے پر اعتراض نہیں ، مدعی مقدمہ کے بیان پر کمیٹی نے کم عمر ملزم محمد شہباز کو کیس سے ڈسچارج کردیا ۔

کمیٹی نے ملزم کو تحریری معافی نامہ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔