مریم نواز کی طرح بلاول بھٹو بھی تحریکِ عدم اعتماد میں دھوکہ دینے والے سینیٹرز کے خلاف کارروائی کرنے کے معامل میں بے بس

 
0
337

اسلام آباد اگست 03 (ٹی این ایس): صادق سنجرانی کے چئیرمین سینیٹ برقرار رہنے اور متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد اپنے سینیٹرز کے خلاف کارروائی کرنے کے حوالے سے جہاں نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز نے بے بسی کا اظہار کیا وہیں اب بلاول بھٹو بھی تحریکِ عدم اعتماد میں دھوکہ دینے والے سینیٹرز کے خلاف کارروائی کرنے کے معامل میں بے بس کا اظہار کر دیا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے اراکین کو پیسوں کی پیش کش کی جارہی لیکن کسی کے کہنے یا شک کی بنیاد پر کسی کو پارٹی سے نہیں نکال سکتے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں مکمل اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ میرے اکثریت لوگ میرے ساتھ ہیں، بجٹ ووٹنگ ہو یا سینیٹ ووٹنگ ہو پیپلزپارٹی کے 100 فیصد اراکین موجود تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی اور متحدہ اپوزیشن کی مہم کو مکمل اعتماد کے ساتھ چلا رہی ہے تاہم میڈیا کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان لوگوں کو آپس میں لڑوائیں۔
سینیٹر کی جانب سے دھوکہ دیے جانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ کسی ایک جماعت کے نہیں ہوں گے بلکہ سارے جماعتوں سے سینیٹرز توڑے گئے ہوں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل مریم نواز شریف نے دھوکہ دینے والوں کو پارٹی سے نکالنے کے سوال پر بے بسی کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹویٹر صارف اور لیگی کارکن نے ٹویٹر پر مریم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم آپ کے ساتھ مل کر پٹھ میں چھرا گھوپنے والوں کے نام سامنے لائیں گے، انہیں شرم دلائیں گے اور پارٹی سے نکال دیں گے‘‘۔
اس ٹویٹ کے جواب میں مریم نواز شریف نے صرف اتنا لکھا کہ ’’میں نہیں کر سکتی‘‘۔ خیال رہے کہ صدرمسلم لیگ ن اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن لوگوں نے ضمیر بیچے ان کے نام سامنے لائیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ٹائم فریم میں نام سامنے لائیں گے جنہوں نے سسٹم کو نقصان پہنچایا۔