چیئر مین نیب کی سپیشل ٹیکنالوجی زونز تقرریوں کی جانچ پڑتال کی منظوری

 
0
173

اسلام آباد 19 اپریل 2022 (ٹی این ایس): چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے سپیشل ٹیکنالوجی زونز اسلام آباد میں چیئرپرسن عامر احمد ہاشمی اور دیگر افسران کی مبینہ طور پرغیر قانونی تقرری کی جانچ پڑتال کی منظوری دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون کے مطابق شکایت کی تحقیقات کریں۔ نیب کو میسرز بول انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے سپیشل ٹیکنالوجی زونز اسلام آباد کے چیئرپرسن عامر احمد ہاشمی ، چیف آپریٹنگ آفیسر مسرور احمد ، چیف ہیومن ریسورس آفیسر طلحہ رائو، سی آئی او عبدالرحیم احمد، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ سٹرٹیجک کمیونیکیشن حمزہ سعید، ڈائریکٹر پالیسی ریسرچ و مارکیٹ انٹیلی جنس محمد علی اور ڈائریکٹر لائسنسنگ لیگل اینڈ کمپلائنس اقرا مشتاق کی غیر قانونی تقرری سے متعلق شکایت موصول ہوئی۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے متعلقہ شکایت کی جانچ پڑتال کی منظوری دی ہے اور ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون کے مطابق شکایت کی جانچ پڑتال کریں۔