سانحہ مری کیس،لاہور ہائی کورٹ کا روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ

 
0
138

اسلام آباد 19 اپریل 2022 (ٹی این ایس): لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سانحہ مری کیس کی روزانہ سماعت کا اعلان کردیا۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سانحہ مری کیس کی سماعت کی۔

لیگل ایڈوائزر ضلعی انتظامیہ ایڈووکیٹ سید محمد شاہ سمیت دیگر محکموں کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نیلیگل ایڈوائزر کو مری ہوٹل ایسوسی ایشن کیساتھ مل کرٹی اوآر طیکرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہوٹل ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔

اس موقع پر جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کہا کہ کیس کی سماعت روزانہ کروں گا اور ایک ہفتے میں عدالت فیصلہ سنائیگی۔وکیل درخواستگزار نے سوال اٹھایا کہ سانحہ والے دن آپریٹرز کے بجائے ہیلپرزاورٹیکنیشنز سیکام لیاگیا۔عدالت نے محکمہ ہائی ویزمری کے عملے کی تقرریوں کی فہرست طلب کی اور ٹی ایم اے مری
اور سیکرٹری لوگل گورنمنٹ کو اگلی سماعت پر طلب کرلیا۔

غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف کارروائی کی بھی رپورٹ طلب
عدالت نے سانحہ کے بعد غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف کارروائی کی بھی رپورٹ طلب کرلی۔یاد رہے کہ 7 جنوری کو رات گئے مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے صورتحال سنگین ہوگئی تھی جس سے 23 افراد گاڑیوں میں پھنسے رہنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔سانحہ کے بعد سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔