فی یونٹ بجلی 3 روپے 15 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست

 
0
142

اسلام آباد 19 اپریل 2022 (ٹی این ایس): سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی فی یونٹ بجلی 3 روپے 15 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق درخواست مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی ہے جس پر سماعت 27 اپریل کو ہوگی۔

بجلی مہنگی کرنےکی درخواست کےالیکٹرک کے سوا بجلی کی تمام تقسیم کارکمپنیوں کیلئے ہے۔

علاوہ ازیں ملک میں جار ی لوڈ شیڈنگ پر نیپرا ہیڈ کواٹرز میں سماعت ہوئی، سماعت میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں، کے الیکٹرک، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور این پی سی سی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق اتھارٹی نے ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور تقسیم کار کمپنیون کو ہدایت دی کہ وہ بجلی ڈیمانڈ کی منصوبہ بندی کرتے وقت موسم کی شدت کو مد نظر رکھیں۔

اتھارٹی نے ہدایت جاری کی کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے قبل صارفین کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دی جائے۔