شبر زیدی کے دور میں 16 ارب کے ریفنڈ غیرقانونی طور دیے جانے کا انکشاف

 
0
96

اسلام آباد 10 فروری 2022 (ٹی این ایس): سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کے دور میں 16 ارب کے ریفنڈ غیرقانونی طور دیے جانے کا انکشاف، چیرمین کمیٹی رانا تنویز کے مطابق شکایات موصول ہوئی کہ شبر زیدی نے کھاد کمپنی کے دوست کو نوازنے کیلئے ریفنڈ ادا کیے۔

چئیرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد کی عدم موجودگی پر پبلک اکاونتس کمیٹی کے رکن نوید قمرنے کمیٹی سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا

نوید قمر کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں اور چئیرمین ایف بی آر میٹنگ کا بہانہ بنا کر کمیٹی سے غائب ہیں۔

ممبر آپریشن ایف بی آر نے موقف اختیا ر کیا چئیرمین ایف بی آر اشفاق احمد کو وزیراعظم آفس میں میٹنگ میں بلایا گیا ہے۔

چئیرمین پی اے سی رانا تنویر کا کہنا تھا کی چئیرمین ایف بی آر اشفاق احمد نے رات گئے بتایا ہے لیکن یہ طریقہ کار درست نہیں ہے۔

رانا تنویر کا کہنا تھا پرائم منسٹر آفس کی میٹنگ زیادہ اہم نہیں پی اے سی میٹنگ زیادہ اہم ہے۔

چئیرمین ایف بی آر کی عدم موجودگی کے باعث کمیٹی اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔