حلقہ این اے 237 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی، پی ٹی آئی امیدوار کی برتری برقرار رکن قومی اسمبلی جمیل احمد خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 میں ہونے والی دوبارہ گنتی میں بھی 1508 ووٹوں کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب

 
0
254

اسلام آباد اگست 03 (ٹی این ایس): کراچی کے حلقہ این اے 237 میں دوبارہ گنتی میں بھی پاکستان تحریکِ انصاف کی برتری برقرار، پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جمیل احمد خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 میں ہونے والی دوبارہ گنتی میں بھی 1508 ووٹوں کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ جمیل احمد خان نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کے حکم پر دوبارہ گنتی میں بھی پیپلز پارٹی کے حکیم بلوچ کو ایک بار پھر شکست ہوئی ہے اور اپوزیشن کے دھاندلی کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوگئے ہیں۔
جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں یہ پہلا حلقہ ہے جس میں ری کاونٹنگ کی گئی ہے، پیپلز پارٹی جھوٹا پراپیگنڈہ کر کے اداروں اور عوام کو گمراہ کرنا بند کر دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی قیادت سمجھ لے کہ انتخابات ری کاونٹنگ کے جھوٹے ہتھکنڈوں سے نہیں بلکہ عوامی حمایت سے جیتے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان اور تحریک انصاف کے حق میں رائے دی تھی جس کا ثبوت ری کاونٹگ کی شکل میں دوبارہ سامنے آچکا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی جمیل احمد خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نہیں سارے حلقے کھلوا کر اپنا شوق پورا کر لے، پی ٹی آئی کو انتخابات میں حقیقی فتح حاصل ہوئی ہے۔