پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد کے ذیراہتمام ہیلتھ اور اینٹی ڈوپنگ آگاہی مہم کا آغاز

 
0
284

اسلام آباد 28 جون 2022 (ٹی این ایس): پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد کے ذیراہتمام ہیلتھ اور اینٹی ڈوپنگ آگاہی مہم کا آغاز- کامن ویلتھ اور اسلامک گیمز کے حوالے سے نیشنل ٹریننگ کیمپس کے کھلاڑیوں کے لیے سیمیناروں کا آغاز آج سے شروع ہو چکا ہے۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ “احسان الرحمان مزاری”، سیکرٹری آئی پی سی”احمد حنیف اورکزئی “، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل آصف زمان کی ہدایات پر میڈیکل ونگ کے افسران نے کھلاڑیوں کی جسمانی اور ذہنی صحت اور ڈوپنگ سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ قراتالعین (سپورٹس سائیکالوجسٹ) نے کھلاڑیوں کے ذہنی خوف، فولس، پریشر، اور ڈوپنگ کے زہنی اثرات پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹر عبدالقدوس جمالی نے برمنگھم گیمز میں کرونا سے متعلق حفاظتی اقدامات اور ڈاکٹر شبینہ مشتاق نے اینٹی ڈوپنگ اور ادویات کے درست استعمال سے متعلق آگاہی دی۔ نیشنل کیمپس کے پاکستان ٹائکوانڈو فیڈریشن، ائتھلیٹکس فیڈریشن، سکواش فیڈریشن، پیرالمپکس اور والی بال کے کھلاڑیوں اور کوچ نے شرکت کی۔ انھوں نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے تربیتی پروگرام ہونے چاہیے ۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل آصف زمان نے یقین دہانی کروائی کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔