خواتین کیخلاف نازیبا بیان؛ فضل الرحمان کے خلاف خاتون وکیل کی اندراج مقدمہ کی درخواست

 
0
134

راولپنڈی : خاتون وکیل نے خواتین کے خلاف نازیبا جملوں پر مولانا فضل الرحمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔

خاتون وکیل شہناز ایڈووکیٹ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مولانا فضل الرحمان کی تقریر سنی جس میں انہوں نے خواتین کے حوالے سے نازیبا الفاظ استعمال کیے، مولانا فضل الرحمان کی تقریر سے ہماری عزت نفس اور وقار مجروح ہوا، ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

خاتون وکیل نے درخواست میں مزید کہا کہ خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر مولانا فضل الرحمان کی جماعت پر پابندی بھی لگائی جائے، فضل الرحمان اس سے قبل بھی خواتین کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرچکے ہیں۔