منشیات کیس:رانا ثنا اللہ کیساتھ شریک ملزم کو دل کی تکلیف،سماعت ملتوی

 
0
177

اسلام آباد:انسداد منشیات عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت شریک ملزم کو دل کی تکلیف کے باعث 10 دسمبر تک ملتوی کردی۔
انسداد منشیات عدالت لاہور نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف 15 کلو منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت کی۔

رانا ثنا اللہ اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے تمام ملزمان کی حاضری مکمل کروائی۔
عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمہ کا شریک ملزم اکرم دل کی تکلیف کے باعث پیش نہیں ہو سکا،عدالت نے کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
انسداد منشیات فورس نے رانا ثنا اللہ کے خلاف سی این ایس اے 1997 کی دفعات 9 سی،15 اور 17 کے تحت درج کیا گیا ہے۔