گرفتاری مطلوب نہیں، نیب افسر کے بیان پر بزدار نے درخواست ضمانت واپس لے لی

 
0
87

منگل کو سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔
لاہور کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں سابق وزیراعلی عدالت میں پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ نیب کو عثمان بزدارکی گرفتاری مطلوب نہیں ہے، آج تک وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے۔
تفتیشی افسر کے بیان پر احتساب عدالت کیجج نے کہا کہ یہ نہ کیجیے گاکہ باہرنکلتے ہی گرفتارکرلیں، گرفتاری سے پہلیعثمان بزدار کو اطلاع دی جائے۔
نیب کے تفتیشی افسر کے بیان پر سابق وزیراعلی عثمان بزدار نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔
دوسری جانب احاطہ عدالت میں صحافی نے عثمان بزدار سے سوال کیا کہ آپ کے خلاف بڑا مقدمہ بنایا گیا تھا ، آپ کیا کہتے ہیں ؟ اس پر سابق وزیراعلی نے کہا کہ ہمیں اسی طرح سے ریلیف ملے گا اور انصاف غالب رہے گا۔