ایف آئی اے خیبرپختونخوا کی جرائم پر قابو پانے کیلئے نئی حکمت عملی

 
0
142

پشاور:ایف آئی اے خیبرپختونخوا کی جرائم پر قابو پانے کیلیے نئی حکمت عملی ۔ذرائع کے مطابق تمام افسران اور ماتحت عملے کو 11 نکاتی ایس او پی جاری کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ہنڈی حوالہ،انسانی اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کی ویڈیو بنانے کی ہدایات کردی گئی ہے جبکہ کرپشن کے خلاف کارروائیوں کی نگرانی انسپکٹر لیول کا آفیسرکرے گا،کارروائی کے فورا بعد سرکل انچارج ملزمان کا بیان ریکارڈ کرے گا اوربرآمد کردہ رقوم کے سیریل نمبر بھی نوٹ کئے جائیں گے ،ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجسٹریٹ کے ساتھ سینئر افیسر موجودگی لازمی قرار دیا گیا ہے ،مجسٹریٹ کی نگرانی میں تحقیقاتی عمل بھی مکمل کیا جائیگا ،کیسز کی تحقیقات موقع پر ہی شروع کی جائیں گی