گریڈ 19 کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور عمران رضا عباسی کی مبینہ خودکشی

 
0
102

اسلام آباد 14 جون 2022 (ٹی این ایس): گریڈ 19 کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور عمران رضا عباسی کی مبینہ خودکشی، فیصل ٹاون جی او آر 4 میں واقع سرکاری گھر میں پنکھے سے لٹکی لاش برآمد

عمران عباسی ایک روز قبل ہی لاہور میں تعینات ہوئے تھے اور ایک رات قبل ہی اسلام آباد سے صوبائی دارالحکومت پہنچے تو وہ مردہ پائے گئے۔

ان کے ڈرائیور رستم نے جب فلیٹ کا دروازہ کھولا تو انہیں چھت کے پنکھے سے لٹکا ہوا مردہ حالت میں پایا۔ وہ اس سے قبل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور اور فیصل آباد بھی رہ چکے ہیں۔