وزیراعظم نے ڈی جی پاک پی ڈبیلو ڈی عابد سلیم کو عہدے سے فارغ کر دیا

 
0
165

اسلام آباد 14 جون 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی جی پاک پی ڈبیلو ڈی کو عہدے سے فارغ کر دیا،گریڈ 20 کے ظہیر احمد وڑائچ کو ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے، وزیراعظم کے سیکرٹری توقیر شاہ نے سمری وزارت ہاوسنگ و تعمیرات کو ارسال کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی عابد سلیم کو سابق حکومت نے کنٹریکٹ پر تعینات کیا تھا ،عابد سلیم کو ایم پی ون سکیل میں تعینات کیا گیا تھا ،گریڈ 20 کے ظہیر احمد وڑائچ کو ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی کی ایم پی ون سیٹ کو بھی ختم کر دیا۔ وزیراعظم کے سیکرٹری توقیر شاہ نے سمری وزارت ہاوسنگ و تعمیرات کو ارسال کر دی۔