آئین کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے:محمود خان اچکزئی

 
0
321

اسلام آباد،06اپریل (ٹی این ایس):پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کہتے ہیں کہ آئین کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔محمود خان اچکزئی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ آئین اور قانون پر عمل چاہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا کام ہے کہ قانون بنانا جبکہ سب اداروں کا کام اس پر عمل کرناہے۔محمود خان اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ ججز اور پارلیمنٹیرینز آئین اور قانون پر حلف اٹھاتے ہیں،پارلیمینٹیرینز آئین کے دفاع کی بات کرتے ہیں تو کرنی چاہیے۔