حافظ آباد،ٹرک میں کرنٹ لگنے سے 2افراد جاں بحق

 
0
265

حافظ آباد،06اپریل(ٹی این ایس):حافظ آباد میں ٹرک میں کرنٹ آنے سے ڈرائیور سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے، ٹرک اوپر سے گزرتے بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا تھا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق۔۔پنڈی بھٹیاں کے محلہ علی ٹاو?ن میں گھی کے ڈبوں سے لدے ٹرک سے ڈبے نیچے اتارے جا رہے تھے کہ اچانک ٹرک اوپر سے گزرتے بجلی کے تاروں سے ٹکراگیا۔بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے نتیجے میں ٹرک میں کرنٹ آ جانے سے ڈرائیور محمد حسین اور ایک مزدور محمد اشرف موقع پر جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔