حافظ آباد (ٹی این ایس) موٹروے ایم 2 پر سکھیکی ریسٹ ایریا کے قریب تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی

 
0
25

حافظ آباد (ٹی این ایس) موٹروے ایم 2 پر سکھیکی ریسٹ ایریا کے قریب تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی.

افسوسناک حادثے میں منڈی بہاؤلدین سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ ظفر اقبال اور ان کی اہلیہ 48 سالہ ثناء ظفر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ان کی 15 سالہ کمسن بیٹی ہادیہ زخمی ہو گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق کار اسلام آباد سے لاہور کی طرف جا رہی تھی جو تیز رفتاری کے باعث درخت سے جا ٹکرائی۔

ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر کار میں پھنسی لاش کو نکال کر ٹی ایچ کیو اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کیا جبکہ جاں بحق ہونے والی ایک عورت اور زخمی بچی کو موٹر وے ایمبولینس نے قریبی اسپتال منتقل کیا۔