پاکستان کشمیریوں کیلئے اپنی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا:وزیرخارجہ 

 
0
387

اسلام آباد،06اپریل(ٹی این ایس):وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کیلئے اپنی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت ملک بھر میں جمعہ کے روز منائے جانے والے یوم یکجہتی کشمیر کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دن کشمیریوں کے نصب العین کیلئے پاکستان کی حمایت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وزیرخارجہ نے پاکستان کیلئے کشمیریوں کی محبت اور جذبے کو بھی شاندار خراج تحسین پیش کیا۔