ہم نہیں چاہتے کہ کل عدلیہ کے معیار پر سوالیہ نشان لگے:میر حاصل خان بزنجو

 
0
760

اسلام آباد،06اپریل (ٹی این ایس):وفاقی وزیرمیر حاصل خان بزنجوکہتے ہیں کہ ہم نہیں چاہتے کہ کل عدلیہ کے معیار پر سوالیہ نشان لگے۔میر حاصل خان بزنجو نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ججزکوچاہیےآرٹیکل 62اور63 کو نہ چھیڑیں نہ اس پر فیصلہ دیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت پہلی مرتبہ آیا ہوں،اس موقع پر پیشی کے لیے آئے ہوئے سابق وزیر اعظم نوازشریف نے چٹکلہ چھوڑا کہ پہلی بارعدالت آئے؟ مطلب اپنے کسی کیس میں بھی نہیں گئے۔میر حاصل خان بزنجو نے جواب دیا کہ نہیں مطلب یہ کہ اس عدالت میں پہلی بار آیا ہوں۔نہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف روزپیش ہوتیہیں عدلیہ کو اس عمل کو سراہناچاہیے، ایک ہفتے سے جو جرح چل رہی ہے لگتا ہے کیس میں کچھ نہیں ہے۔نوازشریف نے انہیں سراہتے ہوئے کہا کہ نظریاتی ساتھی بڑے پکے ہوتے ہیں،وہ وقتی نہیں ہمیشہ کے ساتھی ہوتے ہیں۔