نواز شریف لندن میں سیاسی پناہ لے چکے ہیں ٗآصف زر داری کا دعویٰ

 
0
347

شہباز شریف تیز چلیں نہ چلیں، ووٹ میاں صاحب کا ہے ٗ ان کا ووٹ بینک مریم نواز کو منتقل ہوگا ٗ انٹرویو
اسلام آباد05جولائی (ٹی این ایس)شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں سیاسی پناہ لے چکے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف تیز چلیں نہ چلیں، ووٹ میاں صاحب کا ہے اور ان کا ووٹ بینک مریم نواز کو منتقل ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ انہیں چوہدری نثار سے نہیں، نواز شریف سے شکایت ہوگی۔بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں آصف زرداری نے کہا کہ وہ بلاول کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں تاہم بلاول اپوزیشن میں بیٹھ کر بھی سیکھیں گے۔پی پی پی شریک چیئرمین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے کبھی اتحاد کی بات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں نیب کارکردگی کے لحاظ سے غیر مؤثر ہے، 30سال سے میرا احتساب کیا جارہاہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ ذوالفقار مرزا اس قابل ہی نہیں کہ اس پر تبصرہ کروں۔