کراچی میں گرد آلود اور تیز ہواؤں کے باعث ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر

 
0
135

کراچی 22 جنوری 2022 (ٹی این ایس): کراچی میں گرد ہواؤں کا راج برقرار گرد آلود اور تیز ہواؤں کے باعث ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر حد نگاہ بھی کم ہو گئی

کراچی میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا ، کراچی سےکوئٹہ جانے والی پی آئی اے اور کراچی سے لاہور،اسلام آبادجانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز تاخیر کاشکار ہے۔

ائیر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم ٹھیک ہوتےہی پروازیں روانہ کردی جائیں گی۔

خیال رہے کراچی میں صبح سے گردآلود ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے باعث حد نگاہ 500 میٹر رہ گئی ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے آنیوالی گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا۔

کراچی:محکمہ موسمیات نےشہریوں کو انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کردی ہے۔