یورپی ايوی ايشن ایئرسیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے سے فوری پابندی ہٹانے سے انکار

 
0
147

اسلام آباد 22 جنوری 2022 (ٹی این ایس): پاکستاني طياروں کے برطانیہ اور یورپ جانے پر پابندي کا معاملہ،یورپی ايوی ايشن ایئرسیفٹی ایجنسی نےفوری پابندی ہٹانے سے انکارکر دیا،تھرڈ پارٹی آڈٹ کے بغیرایکاؤ آڈٹ پر پابندياں ختم نہيں کر سکتے۔

ایکاو آڈٹ کلیئر ہونے کے باوجود پی آئی اے کی مشکلات کم نہ ہوئیں،ایاسا نے یورپی ممالک میں فلائٹ آپریشن کی فی الوقت اجازت دینے سے انکار کر دیا ایاسا نے کہا کہ ایکاؤ آڈٹ کی بنیاد پر پابندياں ختم نہيں کر سکتے۔

اکاؤ آڈٹ کا یورپی روٹ پر پابندی سے کوئی تعلق نہیں،ایاسا،ایکاؤ آڈٹ کے بعد بھی سول ایوی ایشن کی کارکردگی کا جائزہ لے گی،پاکستانی ائیرلائنز سے پابندیاں ختم کرنے کيلئے پاکستان سول ایوی ایشن کا ایاسا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرائے گی۔

پابندیاں ہٹانے کے لیے ایاسا متعلقہ حکام سے مشاورت کرے گا،تھرڈ پارٹی آڈٹ کلیئر ہونے پر پابندی ہٹانے بارے غور اور فیصلہ کیا جائے گا۔

خط کے مطابق پیشہ وارانہ لائسنس سے متعلق ایاسا حکام کی تحقیقات اب بھی جاری ہیں،پیشہ وارانہ لائسنسگ سے متعلق ایاسا حکام کی جانب سے پی آئی اے کی تحقیقات جاری رہیں گی،کورونا کے باعث ایاسا عملے کے سفری سرگرمیاں بھی فی الحال محدود ہیں۔