وزیراعظم اور بل گیٹس میں رابطہ، بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن کے تعاون سے جاری منصوبوں پر گفتگو

 
0
119

وزیر اعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن کے تعاون سے جاری منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔

اس دوران وزیر اعظم کی پولیو کے خاتمے کیلئے تنظیم کے کردار کی تعریف کی گئی۔ وزیر اعظم نے حفاظتی ٹیکوں ، غذائیت اور دیگر اقدامات کو سراہا ۔ فاونڈیشن کے ساتھ شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے کوشاں ہیں ۔ سیلاب کے باعث نقل مکانی اور تباہی سے انسداد پولیو کی کاوشیں متاثر ہوئیں ۔ حکومت خصوصی ایمرجنسی رسپانس کو نافذ کر رہی ہے ۔
بل گیٹس نے سیلاب میں ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ بل گیٹس نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے ۔
وزیر اعظم اور بل گیٹس نے مشترکہ مقاصد کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔