اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ محفوظ کرنے والے جج کا تبادلہ

 
0
130

اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ محفوظ کرنے والے جج کا تبادلہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت کا محفوظ فیصلہ آج بھی نہ سنایا جاسکا، فیصلہ محفوظ کرنیوالے جج کا تبادلہ کردیا گیا، اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود کو اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل کورٹ راجہ آصف محمود نے اپنی عدالت کا چارج چھوڑ دیا۔
راجہ آصف محمود کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد کردی گئیں، اس حوالے سے عدالت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
جج کے تبادلے کے باعث اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ 16 دسمبر تک موخرہوگیا۔
وزارت قانون نے جج اعظم خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، اعظم خان کو 3 سال کے لئے اسپیشل جج سینٹرل تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سلام آبادہائیکورٹ نیجج اعظم خان کی بطوراسپیشل جج سنٹرل تعیناتی کی سفارش کی تھی۔