پی ایس ایل 8 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب آج ہوگی

 
0
147

پاکستان سپر لیگ 8 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب آج کراچی میں منعقد ہوگی۔

تقریب میں پی ایس ایل کی ٹیمیں ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہوئے اپنے 18 رکنی اسکواڈ کو مکمل کریں گی۔

رپورٹس کے مطابق ڈرافٹ میں 517 غیرملکی اور 491 پاکستانی پلیئرز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کی ٹیموں نے پلیئرز برانڈ ایمبیسڈرز کے ناموں کا بھی اعلان کردیا ہے۔

لاہور قلندر نے فاسٹ بولر حارث رؤف، کراچی کنگز نے لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر بنایا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کپتان سرفراز احمد، ملتان سلطانز نے شاہنواز دھانی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے آصف علی کو اپنا ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔