تاجکستان کے صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

 
0
118

تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن اپنے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔

تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن کا وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں استقبال کیا جہاں انہیں ’گارڈ آف آنر‘ پیش کیا گیا۔

صدر امام علی رحمٰن نے تینوں افواج کے دستے کی طرف سے پیش کئے گئے ’گارڈ آف آنر ’کا جائزہ لیا جبکہ انہوں نے وزیراعظم ہاؤس کے لان میں اپنے ہاتھوں سے ایک پودا بھی لگایا۔

قبل ازیں صدر امام علی رحمٰن دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے دعوت نامے پر تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں، جہاں وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر تاجک صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔