مسلم لیگ ن نے چودھری نثار علی خان کو پارٹی سے بالکل الگ کر دیا

 
0
571

اسلام آباد اکتوبر 02 (ٹی این ایس): صحافی مبشر لقمان نے سینئیر سیاستدان چودھری نثار علی خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی قیادت میں چودھری نثار علی خان کو پارٹی سے بالکل الگ کر دیا ہے۔ اب چودھری نثار علی خان کا پارٹی سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا اُس رپورٹر کا ہے جو مسلم لیگ ن کی بیٹ پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار علی خان کے بارے میں کافی خبریں سرگرم تھیں کہ وہ آ کر مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بنائیں گے اور پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے۔
یہ بھی کہا گیا کہ چودھری نثار علی خان وزارت اعلیٰ کے اُمیدوار ہیں لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ اب ایسا لگتا ہے کہ چودھری نثار علی خان سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔ مجھے لگتا ہے کہ اب عنقریب کوئی نہ کوئی ایسی بات ہو گی کہ اگر انہوں نے ابھی تک اسمبلی میں آ کر حلف نہیں لیا تو پھر ان کو ڈی سیٹ کر دیا جائے اور ان کو ڈی سیٹ کرنے کے بعد اُس نشست پر دوبارہ انتخابات ہوں تاکہ کوئی ایسا نمائندہ آ سکے جو اُس علاقہ کے لوگوں کی نمائندگی کر سکے۔
مبشر لقمان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آئین میں اس حوالے سے کوئی نہ کوئی شق ضرور موجود ہو گی۔ جو لوگ سوچ رہے تھے کہ چودھری نثار علی خان متحرک ہونے والے ہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا کیونکہ اب چڑیل کا کہنا ہے کہ چودھری نثار علی خان کی مرکزی رکنیت بھی منسوخ ہونے والی ہے۔ جب پاکستان مسلم لیگ ن سے جب ان کی مرکزی رکنیت منسوخ ہو گی تو پھر پی ٹی آئی میں آنے کے لیے وہ کس پوزیشن میں ہوں گے ، ذاتی طور پر آ سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کہ انہیں کوئی عہدہ بھی دے دیا جائے لیکن ہر وہ شخص جو فارورڈ بلاک کی اُمید لگا کر بیٹھا ہوا تھا وہ اُمید دم توڑ گئی ہے کیونکہ چودھری نثار علی خان اس وقت اس پوزیشن میں ہی نہیں ہیں کہ کوئی ان کو کوئی وزارت کا عہدہ دے سکے۔
لگتا یہ ہے کہ چودھری نثار علی خان کا آنے والے دنوں میں سیاسی کیرئیر تقریباً ختم ہو گیا ہے۔