وزیراعظم پاکستان عمران خان نے شمالی کوریا میں تعینات پاکستانی ناظم الامور سید سجاد حیدر کو کویت کے لیے سفیر مقرر کردیا

 
0
320

اسلام آباد اکتوبر 02 (ٹی این ایس): وزیراعظم پاکستان عمران خان نے شمالی کوریا میں تعینات پاکستانی ناظم الامور سید سجاد حیدر کو کویت کے لیے سفیر مقرر کردیا، پاکستانی کمیونٹی کی ایک بار پھر ویزہ بندش کے مسائل کے حل کے لیے پُر امید۔ وزیراعظم عمران خان نے شمالی کوریا پیانگ یانگ میں تعینات پاکستانی ناظم الامور سید سجاد حیدر کو کویت کے لیے سفیر مقرر کردیا ہے۔ سید سجاد حیدر 2016 سے شمالی کوریا میں پاکستانی ناظم الامور کی ذمہ سر انجام دیے رہے ہیں۔ کویت میں سفارتخانہ پاکستان میں سید سجاد حید رکی تعیناتی سے پاکستانی کمیونٹی ایک مرتبہ پھر پُرامید نظر آرہی ہے اور امید کرتے ہیں کہ نئے سفارتکار دونوں ممالک کے درمیان ویزہ بندش کے مسائل کے حل میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔