SHO روات ملک کاشف کی دبنگ کاروائی بدنام زمانہ 2 منشیات فروش گرفتار اہل علاقہ کا پولیس ٹیم کو خراج تحسین

 
0
685

راولپنڈی اکتوبر 02 (ٹی این ایس): SHO روات ملک کاشف کی دبنگ کاروائی بدنام زمانہ 2 منشیات فروش گرفتار اہل علاقہ کا پولیس ٹیم کو خراج تحسین CPO راولپنڈی کی ھدایت پر ایس پی صدر کی زیر نگرانی SHO روات کی ہمراہ ٹیم بدنام زمانہ بگا شیخاں کے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ملزمان کے خلاف 9 سی کے مقدمے درج تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ روات ملک کاشف اقبال نے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید گھیرا تنگ کر دیا سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا کی ہدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس پی صدر راۓ مظہر کی زیر نگرانی ایس ایچ او روات کو اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ منشیات فروش چک بیلی روڈ کے ارد گرد مخصوص گاہکوں کو چرس بیچتے ہیں جس پر ایس ایچ او نے پولیس ٹیم کو ملزمان گرفتار کرنے کی ہدایت کی پولیس ٹیم کو دوران گشت اطلاع ملی کہ ایک شخص اپنے گاہکوں کو چرس بیچ رھا ھے SHO کی زیر نگرانی رات 9 بجے پولیس نے چوہدری ہوٹل کے قریب بدنام ملزم کو گرفتار کر پوچھ گچھ کی تو ملزم نے اپنا نام خالد سکنہ بگا شیخاں بتایا تلاشی لینے سے ملزم کے قبضے سے 1650 گرام چرس برآمد ہوئی دوسری کاروائی میں SHO کو مخبر نے اطلاع دی کہ ملزم اپنے مخصوص گاہکوں کو چرس بیچ رھا ھے جس پر گشت پر معمور پولیس ٹیم نے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چک بیلی روڈ سپاہی سی این جی کے قریب زیر زمین مکان میں چھاپہ مار کر بدنام ملزم ارشد ولد سوار خان سکنہ بگا شیخاں کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 1450 گرام چرس برآمد کر لی ایس ایچ او سمیت پولیس کی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمے درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں سے اہل علاقہ نے اتمنان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اہل علاقہ کے مطابق منشیات فروش نوجوان نسل کو تباہ کرنے میں مصروف تھے روات پولیس کی کاروائیوں سے علاقے میں جرائم کا خاتمہ هو رھا ھے