ارشد شریف کیس؛ کینیا حکومت کی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

 
0
162

کینیا کی حکومت نے ارشد شریف قتل کیس میں پاکستان کی اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

صحافی ارشد شریف قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، کینیا کی حکومت نے پاکستان کی اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دوسری جانب تحقیقاتی ٹیم کے ارکان نے کینیا کے ویزے حاصل کرلیے ہیں، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی اویس احمد کی سربراہی میں ٹیم اسی ہفتے نیروبی روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم پاکستانی مشن کے ذریعے کینین حکام سے رابطے میں ہے، تحقیقات ٹیم قتل کیس کے اہم کردار وقار احمد، خرم احمد اور نیروبی پولیس چیف سے نئے شواہد حاصل کرنے کی کوشش کرے گی، جب کہ پاکستان نیروبی مشن تحقیقاتی ٹیم کو بنیادی سہولیات فراہم کرے گا۔