16دسمبر دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے، وزیراعظم

 
0
132

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ 16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر سانحہ آرمی پبلک اسکول پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ہر سال 16 دسمبر کا دن پوری قوم کو اس کرب اور دکھ کی یاد دلاتا ہے، جب دہشت گردوں نے اے پی ایس پشاور میں ظلم کی داستان رقم کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ برسوں بعد بھی غم ہے کہ بھلایا نہیں جاتا، آج سانحہ اے پی ایس کے شہدا سے عقیدت اور ان کے لواحقین کا غم بانٹنے کا دن ہے، پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ 16دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے، یہ دن پوری دنیا کے لئے پیغام ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں، ہماری یہ جدوجہد جاری ہے جو اس عفریت کے مکمل خاتمے تک اسی آہنی