برطانیہ کے نئے وزیراعظم پاکستان کے ‘ داماد’ نکلے برطانیہ کے نئے وزیراعظم بورس جانسن کی اہلیہ مرینہ وہیلرز کے خاندان کا تعلق پاکستان کے شہر سرگودھا سے ہے

 
0
870

اسلام آباد جولائی 24 (ٹی این ایس): برطانیہ کے نئے وزیراعظم عمران خان کے دوست نکلے ہیں۔ بورس جانسن کی عمران خان کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم نامزد ہوئے ہیں جو کہ عمران خان کے قریبی دوست ہیں۔ بورس جانسن پاکستان آچکے ہیں اور تب انہوں نے وزیرااعظم عمران خان کے ساتھ سیلفی بھی لی تھی جو اب وائرل ہو گئی ہے۔
تاہم اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بورس جانسن کا پاکستان سے بھی گہرا تعلق ہیں کیونکہ ان کی اہلیہ مارینا کے اہل خانہ کا تعلق پاکستان کے شہر سرگودھا سے ہے۔ کچھ عرصہ پہلے بورس جانسن نے برقعہ پہننے والی مسلمان کواتین کو بینک لوٹنے والوں سے تشبیہہ دی تھی لیکن چند دن پہلے انہوں نے ایک ٹی وی شو کے دوران ذکر کیا کہ ان کے آباؤ جداد مسلمان تھے۔
اب ایک ترک اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بورس کے آباؤاجداد کا تعلق سلطنتِ عثمانیہ سے تھا اور ان کے پڑدادا سلطنت میں اہم مقام رکھتے تھے۔ اخبار کے مطابق بورس جانسن کے پڑدادا کا نام علی کمال تھا اور وہ ایک صحافی اور لبرل سیاستدان تھے۔ علی کمال کے والد کا نام احمد آفندی تھا اور وہ پیشے کے لحاظ سے تاجر تھے۔ وہ اس وقت کے قسطنطنیہ جسے اب استنبول کہا جاتا ہے میں1867 میں پیدا ہوئے۔
ان کی والدہ حنیفہ فریدے سر کیشیائی نسل سے تھیں اور احمد آفندی کی دوسری اہلیہ تھیں۔ علی کمال نے ابتدائی تعلیم استنبول سے حاصل کی اور پھر وہ اعلیٰتعلیم حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک سفر پر نکل گئےاورجینیوا اور پیرس میں مقیم رہے جہاں سے انھوں نے سیاسیات میں ڈگری حاصل کی۔ بیرون ملک قیام کے دوران ہی علی کمال نے 1903 میں ایک سوئس انگریز خاتون ونی فریڈ برون سے شادی کی۔
اس شادی سے ان کے دو بچے ہوئے اور ان کے بیٹے کا نام عثمان علی رکھا گیا۔ عثمان علی کی پیدائش کے فوراً بعد علی کمال کی اہلیہ کا انتقال ہوگیا اور دونوں بچوں کو پرورش کے لیے ان کے ننھیال کے ہاں بھیج دیا گیا جو اس وقت برطانیہ میں رہتے تھے۔ دونوں بچوں کی پرورش ان کی نانی مارگریٹ برون نے کیا ور تبھی عثمان علی نے اپنا نام بدل کر عثمان جانسن رکھ لیا اور بعد میں ان کے ہاں سٹینلے جانسن پیدا ہوئے اور بورس جانسن انہی کے بیٹے ہیں۔