دنیا ئے فٹ بال کے ٹاپ اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے جس ٹیم یا کلب کی جانب سے کھیلا
اسےچیمپیئن بنوایا بلکہ کئی کئی اعزازت دلوائے مگر اپنے ملک کی ٹیم کیلئے ورلڈکپ فٹ بال کو کبھی یادگار نہ بناسکے جبکہ کوارٹر فائنل میں کھیل کر ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔کرسٹیانو رونالڈ دوحہ کے التھوماما اسٹیڈیم میں مراکش کے خلاف ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل فٹ بال میچ کے آغاز پر بینچ پر بیٹھے نظر آئے۔مراکش کے یوسف النصیری کے گول کرتے ہی ان کی حالت دیکھنےسے تعلق رکھتی تھی اور اس دوران وہ پریشان اور منہ ہی منہ کچھ بڑبڑاتےدکھائی دیے۔بعد ازاں وہ متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے میدان میں گئے اور کئی بار گول کرنے کی کوشش کی لیکن پرتگال گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔رونالڈو مراکش کے ہاتھوں ورلڈ کپ میں پرتگال کے آؤٹ ہونے کے بعد بے ساختہ رو پڑے اور ان کی روتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا۔رونالڈکو آخری میچ میں متبادل کھلاڑی کی حیثیت سےشامل کیے جانے پر بھی ایک اورعالمی اعزازحاصل ہوگیا۔ وہ کویت کے تجربہ کار فارورڈ بدر المتوی کےسب سے زیادہ 196میچزکھیلنےکاریکارڈ برابرکرنےوالےکھلاڑی بن گئے۔