انگلش ٹیم پاکستان میں پہلے کلین سوئپ کے قریب

 
0
142

انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف پاکستان میں پہلے کلین سوئپ کے قریب پہنچ گئی، مہمان ٹیم کراچی ٹیسٹ جیتنے کی آج رسمی کارروائی مکمل کر لے گی۔

چوتھے روز کے کھیل کے آغاز سے قبل انگلینڈ کو جیت کے لیے صرف 55 مزید رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 8 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

دوسری اننگز میں پاکستان ٹیم 216 رنز پر آؤٹ ہوئی، بابر اور سعود نے نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ انگلینڈ کے ریحان احمد نے اننگز میں 5 اور میچ میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش بیٹرز نے ٹیسٹ کو ٹی ٹوئنٹی بنالیا، تیز رفتار بیٹنگ کی تاہم تیسرے دن ہی میچ ختم کرنے کی کوشش میں خراب روشنی آڑے آگئی۔