موٹروے پولیس کی برق رفتار کاروائی ، قیمتی جان بچا لی گئی ۔کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب دوران سفر گاڑی چلاتے ہوئے ایک شہری کو دل کا دورہ پڑا ۔ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس کی پیٹرولنگ ٹیم مدد کے لیے پہنچی تو معاملے کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی اور فل فور متاثرہ شہری کو ذریعہ ایمبولینس MMC مردان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ڈاکٹروں کے مطابق بروقت امداد کے نتیجے میں شہری کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔