تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہو گی،سپیکر پنجاب اسمبلی نے بتا دیا

 
0
127

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا ہے کہ کسی کو وزارت دینا نہ دینا گورنر کا مسئلہ ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ کل اسمبلی تحلیل نہیں ہوگی،ابھی نوٹس ہوں گے،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ جنوری تک جا سکتی ہے

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی جاری سیشن کے دوران گورنر کیسے اجلاس طلب کر سکتے ہیں، آئین میں درج ہے جو اجلاس گورنر بلائیں گے اسے ملتوی بھی گورنر ہی کریں گے، اور جو اجلاس اسپیکر بلوائیں گے وہ بھی اسپیکر ہی ملتوی کریں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ گورنر پنجاب نے آرٹیکل 209 کی بات کی ہے، ہم نے آرٹیکل 209 کی بات ہی نہیں کی، 209 اے کے تحت اسپیکر کی رولنگ چیلنج کی ہی نہیں جا سکتی، میں ہاؤس کا کسٹوڈین ہوں، اس عمارت کی عزت کا ہم نے خیال کرنا ہے، آج گورنر کو ایک اور خط بھیج رہا ہوں۔