تمام سٹیک ہولڈرز انا کو ایک طرف رکھیں،ملک کا سوچیں،صدر مملکت

 
0
70

صدرمملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا،ذاتی مفادات اور انا کو ترک کرنا چاہیے۔

صدر مملکت سے تعلیمی دورے پر آئے کیڈٹ کالج کوہلو بلوچستان کے کیڈٹس نے ملاقات کی، جس میں بات کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا اور ذاتی مفادات اور انا کو ترک کرنا چاہیے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل تجارت اورسرمایہ کاری کیفروغ کی کنجی ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز اپنی انا اور انتہائی رویئے کو ایک طرف رکھ کر عظیم تر قومی مفاد کو مقدم رکھیں۔