نوٹیفکیشن غیر قانونی ، گورنر کے خلاف ریفرنس صدر مملکت کو بھیجا جائے گا، فواد چوہدری

 
0
66

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نےکہا ہےکہ گورنر کے نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،انکے خلاف ریفرنس صدر مملکت کو بھیجا جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے وزیر اعلی پرویز الہی کو ڈی نوٹیفائی کرنےکے اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب کے نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، ان کا اقدام غیرقانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی اور صوبائی کابینہ بدستور فرائض سر انجام دیتے رہیں گے، گورنر کے خلاف ریفرنس صدر مملکت کو بھیجا جائے گا۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے کارروائی کا آغاز کیا جارہا ہے۔